| 11.03.2010 | 17:00 UTC
افغانستان میں بم دھماکہ، پانچ شہری ہلاک
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے Kapisa میں ایک بم دھماکے میں چار بچوں سمیت پانچ افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک علٰیحدہ واقعے میں مسلح افراد نے ایک جنوبی افریقی کنٹریکٹر اور اس کے افغان ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ افغانستان میں تعینات انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس ISAF کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے افغانستان اور اتحادی افواج کے دشمنوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کرکے شہریوں کی جان لی۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس وقت افغانستان میں ایک لاکھ پندرہ ہزار بیرونی فوجی اہلکار موجود ہیں۔











