1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

معاشرہ | 05.10.2008

بھارت میں تمباکو نوشی پر پابندی ممکن ہے؟

بھارتی سرکارنے عوامی مقامات پرتمباکو نوشی کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے لیکن کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کے اطلاق میں مشکلات حائل ہو سکتی ہیں۔ تاہم دیکھنا ہے کہ دو اکتوبر سے لاگو ہونے والا یہ قانون کس حد موثر ہوتا ہے۔

بھارت میں عوامی مقامات تمباکونوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دو اکتوبر سے عمل میں آنے والی اس پابندی پر عوام اور سول سوسائٹی کی سطح پر ملا جلا سا ردعمل دکھنے میں آرہا ہے۔ تمباکو کے خلاف کام کرنے والے افراد نے اس پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ اس پابندی کو بہت دیر بعد متعارف کروایا گیا ہے تاہم اس پابندی سے تمباکو کے استعمال سے بیمار اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہو سکے گی۔

بھارتی حکومت کی طرف سے اس پابندی میں عوامی مقامات ، دفاتر کی عمارات، ہوٹلز، ریستورانوں ، سنیماگھر اور بس سٹاپوں پر تمباکو نوشی کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔ اوراگر کوئی شخص ان مقامات پر سگریٹ پیتے ہوئے پایا گیا تو اس پر 200 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں تمباکو نوشی پر پابندی کا قانون سن دو ہزار تین  میں منظور کر لیا گیا تھا اور عوامی مقامات پر یہ پابندی سن دو ہزار چار سےعمل میں آنا تھی تاہم انتظامی وجوہات کی بنا پر اس قانون کو عملدرآمد کروانے میں تاخیر ہوئی۔

 
 
آرٹیکل بُک مارک کریں

فیڈ بیکبھیجیںپرنٹ کریں

Weitere Schlagzeilen



 
آج کی تصویر
ImageOfTheDay

DW-TV EUROPE live

euromaxx (english) - Dine With Jamie Oliver!