نومبرمیں ہمارے انعامی مقابلے
Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے نومبر میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے خاص طور پر دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔
ان دونوں انعامی مقابلوں میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔
ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئےانعامی مقابلے کا سوال
Bildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift:
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام سیاستدان باراک اوباما امریکہ کے 44ویں صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ان سے پہلے کتنے امریکی صدور کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا؟
دس گیارہ یا چودہ؟
ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال
Bildunterschrift: باراک اوباما کے والد کے آبائی گاؤں میں ان کے رشتہ دار اوباما کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئیے
چار نومبر کے الیکشن میں امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہونے والے باراک اوباما کی والدہ ایک سفید فام امریکی خاتون تھیں اوروالد افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ باراک اوباما کے والد کا تعلق کس افریقی ملک سے تھا؟
نائیجیریا کینیا یا تنزانیہ سے؟
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔
جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:
پاکستان میں 00923028558055
بھارت میں 00919873884444
اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de










